Posts

Why Islam is RightfulRelgion ?

Rightful Religion سچا دین

Image
Islam اسلام  أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم English... " لوگو، تم ہی اللہ کے محتاج ہو اور اللہ تو غنی و حمید ہے وہ چاہے تو تمہیں ہٹا کر کوئی نئی خلقت تمہاری جگہ لے آئے ایسا کرنا اللہ کے لیے کچھ بھی دشوار نہیں کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا اور اگر کوئی لدا ہوا نفس اپنا بوجھ اٹھانے کے لیے پکارے گا تو اس کے بار کا ایک ادنیٰ حصہ بھی بٹانے کے لیے کوئی نہ آئے گا چاہے وہ قریب ترین رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو (اے نبیؐ) تم صرف انہی لوگوں کو متنبہ کر سکتے ہو جو بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں جو شخص بھی پاکیزگی اختیار کرتا ہے اپنی ہی بھلائی کے لیے کرتا ہے اور پلٹنا سب کو اللہ ہی کی طرف ہے"(قرآن 35:15,16,17,18) "اندھا اور آنکھوں والا برابر نہیں ہے نہ تاریکیاں اور روشنی یکساں ہیں نہ ٹھنڈی چھاؤں اور دھوپ کی تپش ایک جیسی ہے اور نہ زندے اور مردے مساوی ہیں اللہ جسے چاہتا ہے سنواتا ہے، مگر (اے نبیؐ) تم اُن لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں مدفون ہیں تم تو بس ایک خبردار کرنے والے ہو- ہم نے تم کو حق کے ساتھ بھیجا ہے

نیا فتنہ : لاشوں سے تبلیغ

Image
تبلیغ و دعوه ہر مسلم کا فریضہ ہے کیونکہ اب کوئی نبی نہیں آیئے گا، تا قیامت یہ ذمہ داری مسلمانوں کی ادا کرنا ہے- ہرمسلمان کی فطری خواہش ہوتی ہے کہ وہ دین حق ، اسلام کی تبلیغ کرے اور زیادہ سے زیادہ انسانوں تک الله کا پیغام پہنچا کر ان کو راہ ہدایت پر لا کر اسلام کے دائرۂ میں داخل کرے- اسلام نے تبلیغ کا طریقه  اور اصول  تفصیل سے سمجھا دیئے ہیں، جس کی بنیاد حکمه اور اچھی مدلل گفتگو یا ڈائلاگ ہے : اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اُدْعُ اِلٰى سَبِيْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَۃِ وَالْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ وَجَادِلْہُمْ بِالَّتِيْ ہِىَ اَحْسَنُ (النحل۱۲۵) " لوگوں کو دانش اور نیک نصیحت سے اپنے پروردگار کے راستے کی طرف بلاؤ۔ اور بہت ہی اچھے طریق سے ان سے مناظرہ کرو۔" ................................. قرآن اور عقل و استدلال :  قرآن ۶۰ سے زیادہ مقامات پر عقل و فکر، شعور و تدبر اور آگاہی و بصیرت کی بات کرتا ہے اور ایسا دنیا کی کسی اور مذہبی کتاب میں نہیں ملتا۔ کسی بھی مذہبی کتاب میں عقل و برہان پر اتنا زور نہیں دیا گیا جب کہ قرآن اپنے مخالفین کو واضح طور پر برہان لانے کی دعوت دیتا ہے  اور ک