Rightful Religion سچا دین

Islam اسلام 
أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم

" لوگو، تم ہی اللہ کے محتاج ہو اور اللہ تو غنی و حمید ہے وہ چاہے تو تمہیں ہٹا کر کوئی نئی خلقت تمہاری جگہ لے آئے ایسا کرنا اللہ کے لیے کچھ بھی دشوار نہیں کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا اور اگر کوئی لدا ہوا نفس اپنا بوجھ اٹھانے کے لیے پکارے گا تو اس کے بار کا ایک ادنیٰ حصہ بھی بٹانے کے لیے کوئی نہ آئے گا چاہے وہ قریب ترین رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو (اے نبیؐ) تم صرف انہی لوگوں کو متنبہ کر سکتے ہو جو بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں جو شخص بھی پاکیزگی اختیار کرتا ہے اپنی ہی بھلائی کے لیے کرتا ہے اور پلٹنا سب کو اللہ ہی کی طرف ہے"(قرآن 35:15,16,17,18)

"اندھا اور آنکھوں والا برابر نہیں ہے نہ تاریکیاں اور روشنی یکساں ہیں نہ ٹھنڈی چھاؤں اور دھوپ کی تپش ایک جیسی ہے اور نہ زندے اور مردے مساوی ہیں اللہ جسے چاہتا ہے سنواتا ہے، مگر (اے نبیؐ) تم اُن لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں مدفون ہیں تم تو بس ایک خبردار کرنے والے ہو- ہم نے تم کو حق کے ساتھ بھیجا ہے بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر اور کوئی امت ایسی نہیں گزری ہے جس میں کوئی متنبہ کرنے والا نہ آیا ہو اب اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں اُن کے پاس ان کے رسول کھلے دلائل اور صحیفے اور روشن ہدایات دینے والی کتاب لے کر آئے تھے پھر جن لوگوں نے نہ مانا اُن کو میں نے پکڑ لیا اور دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی (قرآن 26-35:18)

اسلام ایک مکمل دین ہے جس کی بنیاد قرآن و سنت پر ہے جس پرخلفاء راشدین اور صحابہ اکرام نے عمل کیا جس کی تمام تفصیلات متواتر ، تسلسل سے نسل در نسل تحریری، عملی اور زبانی روایت سے ہم تک محفوظ طریقہ سے پہنچی ہیں- وقت کے ساتھ ساتھ حالات میں تبدیلی کی وجہ سے اسلام کی بنیاد میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں مگر کسی نئی سیچوایشن کوجس کی مثال براہ راست قرآن و سنت سے نہ مل سکے تو علماء اسلامی اصولوں کے اندر رہتے ہوے اجتہاد کر کہ حل نکالتے ہیں- مگر ایسا حل قرآن و سنت کے خلاف نہ ہو جو کوئی قرآن و سنت کے خلاف عمل کرے گا وہ عمل باطل ، فتنہ و فساد اور اسلام سے باہر ہو گا-
آج کا دور انٹرنیٹ کا ہے، معلومات تک ہر ایک کی رسائی ہے- بہت لوگ ان  سطحی معلومات کی بنیاد پراسلام کے نام پر نئی نئی تجاویز پیش کرتے ہیں- کوئی شخص طب کی کتب پڑھ کر ڈاکٹر نہیں بن سکتا نہ ہی انجنرنگ کی کتب پڑھ کر انجینئیر بن سکتا ہے- دین کی کتابیں پڑھ کردین کی کچھ سمجھ بوجھ  تو حاصل ہو سکتی ہے مگر ایسا شخص عالم دین یا مفتی و مجتہد ہرگز نہیں بن سکتا ہے-

شیطان انسان کا ازلی دشمن ہے جو ہر وقت گھات میں ہوتا ہے، عام مسلمان تو اس کے نشانہ پر ہوتے ہیں مگر کچھ "مولانا اورعالم" بھی اس کے نرغے میں آ جاتے ہیں اور راہ راست سے بھٹک جاتے ہیں- وہ گمراہ ہو کر نئے فرقہ کی بنیاد رکھ دیتے ہیں- اپنے محدود علم یا خواہش نفس کی تسکین کے لیۓ نئی نئی تاویلیں گھڑھ لیتے ہیں- وہ خود بھی گمراہ ہوتے ہیں اور عوام جن کو دین کا زیادہ علم نہیں ہوتا ان کو بھی گمراہی کے راستہ پرڈال  دیتے ہیں-

اگر کسی کو قرآن و سنت سے کوئی نئی بات سمجھ آتی ہے تو بجائے اس کا پرچار کرنے کے مستند علماء ، اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ، کسی دارلعلوم سے رابطہ کرکہ ان سے ڈسکس کرے، جب تسلی ہو تو پھر اگلا قدم اٹھا یے- انسان سے غلطی ہو سکتی ہے، قرآن و سنت اور دین کے معامله میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے-  گمراہ کن نظریات اپنی اور دوسروں کی دنیا و عاقبت کی بربادی کا با عث بن سکتے ہیں-  ایک ایسا ہی معاملہ انٹرنیٹ پر دیکھا;
ایک صاحب جو اپنے نام کے ساتھ "مولانا" اور "عالم"لکھتے ہیں ان سے فیس بک پر امنا سامنا ہوا- وہ شہداء کی میتوں کی نمائش سےاسلام کی تبلیغ کرنا جائز سمجھتے ہیں اور اس کا پرچار کر رہے ہیں- ان کو قرآن و سنت سے دلائل دیے مگر وہ اپنی ضد پر قائم ہیں- مناسب سمجھا کہ ان کے گمراہ کن نظریات کے سد باب اور مسلمانوں کو گمراہی سے بچانے کے لیے کچھ کیا جائے،اس کا مدلل جواب دینا ضروری ہے- یہ بلاگ اس مقصد اور مسلمانوں کو اس قسم کے خطرات اور اپنے ایمان کے بچاؤ کے لیے مدد گارہو گا- انشااللہ ۔
بلاگ کا جائیزہ لیں اور مزید بہتری کے لیئے تجاویز بلاگ میں کمنٹس میں دیں۔ جزاک اللہ ۔
مَّن يَشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَكُن لَّهُ نَصِيبٌ مِّنْهَا ۖ وَمَن يَشْفَعْ شَفَاعَةً سَيِّئَةً يَكُن لَّهُ كِفْلٌ مِّنْهَا ۗ وَكَانَ اللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيتًا (قرآن 4:85)
مفہوم : جو بھلائی کی سفارش کریگا وہ اس میں سے حصہ پائے گا اور جو برائی کی سفارش کرے گا وہ اس میں سے حصہ پائے گا، اور اللہ ہر چیز پر نظر رکھنے والا ہے.  
ٹاپک گائیڈ :
  1. فتنہ و فساد- لاشوں پر تبلیغ
  2. معجزات اور قرآن
  3. قرآن اور عقل و استدلال
  4. تفسیر قرآن کے اصول 
  5. میت کے دس حقوق و فرائض
  6. انبیاء و شہداء کی حیات بعد الموت
  7. بدعت ضلاله
  8. نفس کی غلامی 


استدلال باطلہ کا استرداد:
  1. حضرت عزیر علیہ السلام کی سو سالہ موت اور زندگی 
  2. حضرت سلیمان علیہ السلام کی  میت 
  3. قبر کھدائی
  4. انسانی ذات میں معجزات 
  5. رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی تدفین میں تاخیر 
  6. حضرت حمزہ (رضی  الله) کی میت
  7. جوتے اتار کر نماز اور داڑھی
  8. لاشوں پر تبلیغ کا اجتہاد؟

Popular posts from this blog

تفسیر قرآن کے اصول

میت کے دس حقوق اور قبروں کا احترام

قرآن اور عقل و استدلال