Posts

Showing posts with the label Fitnah

Rightful Religion سچا دین

Image
Islam اسلام  أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم English... " لوگو، تم ہی اللہ کے محتاج ہو اور اللہ تو غنی و حمید ہے وہ چاہے تو تمہیں ہٹا کر کوئی نئی خلقت تمہاری جگہ لے آئے ایسا کرنا اللہ کے لیے کچھ بھی دشوار نہیں کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا اور اگر کوئی لدا ہوا نفس اپنا بوجھ اٹھانے کے لیے پکارے گا تو اس کے بار کا ایک ادنیٰ حصہ بھی بٹانے کے لیے کوئی نہ آئے گا چاہے وہ قریب ترین رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو (اے نبیؐ) تم صرف انہی لوگوں کو متنبہ کر سکتے ہو جو بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں جو شخص بھی پاکیزگی اختیار کرتا ہے اپنی ہی بھلائی کے لیے کرتا ہے اور پلٹنا سب کو اللہ ہی کی طرف ہے"(قرآن 35:15,16,17,18) "اندھا اور آنکھوں والا برابر نہیں ہے نہ تاریکیاں اور روشنی یکساں ہیں نہ ٹھنڈی چھاؤں اور دھوپ کی تپش ایک جیسی ہے اور نہ زندے اور مردے مساوی ہیں اللہ جسے چاہتا ہے سنواتا ہے، مگر (اے نبیؐ) تم اُن لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں مدفون ہیں تم تو بس ایک خبردار کرنے والے ہو- ہم نے تم کو حق کے ساتھ بھیجا ہے...

تفسیر قرآن کے اصول

Image
قرآن کی  تعلیم، تشریح و توضیح   قرآن الله نے انسان کی ہدایت کے لیے  رسول الله ﷺ پر نازل فرمایا  تاکہ وہ  لوگوں کے سامنے اُس تعلیم کی تشریح و توضیح کرتے جائیں اور وہ غور و فکر کر سکیں: فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُم مِّنِّي هُدًى فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَىٰ ﴿١٢٣﴾ وَمَنْ أَعْرَضَ عَن ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَىٰ ﴿١٢٤﴾ "… اب اگر میری طرف سے تمہیں کوئی ہدایت پہنچے تو جو کوئی میری اُس ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ بھٹکے گا نہ بد بختی میں مبتلا ہو گا- اور جو میرے "ذِکر"(درسِ نصیحت) سے منہ موڑے گا اُس کے لیے دنیا میں تنگ زندگی ہو گی اور قیامت کے روز ہم اسے اندھا اٹھائیں گے" (قرآن :20:123,124) بِالْبَيِّنَاتِ وَالزُّبُرِ ۗ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ ﴿٤٤﴾ أَفَأَمِنَ الَّذِينَ مَكَرُوا السَّيِّئَاتِ أَن يَخْسِفَ اللَّـهُ بِهِمُ الْأَرْضَ أَوْ يَأْتِيَهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ ﴿٤٥﴾ ت...

اللہ انسان کی ذات میں نشانیاں دکھائے گا

Image
۴) اللہ انسان کی ذات میں نشانیاں دکھائے گا : ترجمہ ۔سورہ فصلت41 ،آیت53:  "ہم عنقریب انہیں اپنی نشانیاں اَطرافِ عالم میں اور خود اْن کی ذاتوں میں دِکھا دیں گے یہاں تک کہ اْن پر ظاہر ہو جائے گا کہ وہی حق ہے۔ کیا آپ کا رب کافی نہیں ہے کہ وہی ہر چیز پر گواہ (بھی) ہے۔"  استدلال# 4: اس آیت سے واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ شہدائے اسلام کی تروتازہ لاشوں کو زمین پر رکھنا جائز ہے تاکہ دین اسلام کی سچائی کو ثابت کرنے کے لیے انہیں غیر مسلموں کو دکھاسکیں- ۔کیونکہ اس آیت میں کہا گیا ہے کہ ہم ایسی نشانیاں انسانی جانوں میں دکھائیں گے جس سے دین اسلام کا سچا ہونا اور کفر کا باطل ہونا واضح طور سے نظر آجائے گا۔یہاں تک کہ کافر بھی بول پڑیں گے کہ واقعی اسلام ہی سچا دین ہے۔ "عالم " صاحب کی نظر میں وہ نشانی یہی تروتازہ لاشیں ہیں۔ کیونکہ دوسری جانب کسی بھی غیر مسلم کی لاش سڑنے گلنے سے محفوظ نہیں رہتی۔ اس آیت کے اندر نشانی دکھانے سے متعلق کوئی اور نشانی بھی ہوسکتی ہے لیکن لاش کی نشانی کا بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ مفتی اعظم پاکستان محمد تقی عثمانی صاحب نے اپنے سفرنامہ’ جہ...

رسول الله کی تدفین میں دیرسے استدلال

Image
۵) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک انتقال کے بعد دودن زمین پر کتاب الرحیق المختوم، ترجمہ و تصنیف مولانا صفی الرحمان مبارکپوری صفحہ نمبر632-633: اس کتاب میں مذکورہ روایات کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تجہیز و تکفین سے پہلے ہی آپ ﷺکی جانشینی کے معاملے میں اختلاف پڑگیا۔سقیفہ بنی ساعدہ میں مہاجرین و  انصار کے درمیان بحث و مناقشہ ہوا،مجادلہ و گفتگو ہوئی،تردید و تنقید ہوئی اور بالآخر حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت پر اتفاق ہوگیا۔اس کام میں دوشنبہ کا باقیماندہ دن گزرگیا اور رات آگئی۔ یہاں جو تفصیل ذکر کی گئی ہے اس کے مطابق دوشنبہ دن کے وقت حضور  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوا اور بدھ کی شب آدھی رات کو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی تدفین ہوئی۔ استدلال #5: 1. حضرت محمدﷺ کا جسم مبارک کم از کم دو دن تک زمین پر رکھا گیا۔  2.خلافت کے قیام کے فیصلے کے لیے- کیونکہ خلافت ایک اہم چیز ہے۔اس کے بغیر نظام سلطنت و مملکت نہیں چل سکتا۔ 3.لہذا کم از کم دو دن تک تواس مقصد کے لیے شہدائے اسلام کی لاشوں کو زمین پر رکھنے کا جواز مل گیا۔...