اللہ انسان کی ذات میں نشانیاں دکھائے گا

۴) اللہ انسان کی ذات میں نشانیاں دکھائے گا : ترجمہ ۔سورہ فصلت41 ،آیت53: "ہم عنقریب انہیں اپنی نشانیاں اَطرافِ عالم میں اور خود اْن کی ذاتوں میں دِکھا دیں گے یہاں تک کہ اْن پر ظاہر ہو جائے گا کہ وہی حق ہے۔ کیا آپ کا رب کافی نہیں ہے کہ وہی ہر چیز پر گواہ (بھی) ہے۔" استدلال# 4: اس آیت سے واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ شہدائے اسلام کی تروتازہ لاشوں کو زمین پر رکھنا جائز ہے تاکہ دین اسلام کی سچائی کو ثابت کرنے کے لیے انہیں غیر مسلموں کو دکھاسکیں- ۔کیونکہ اس آیت میں کہا گیا ہے کہ ہم ایسی نشانیاں انسانی جانوں میں دکھائیں گے جس سے دین اسلام کا سچا ہونا اور کفر کا باطل ہونا واضح طور سے نظر آجائے گا۔یہاں تک کہ کافر بھی بول پڑیں گے کہ واقعی اسلام ہی سچا دین ہے۔ "عالم " صاحب کی نظر میں وہ نشانی یہی تروتازہ لاشیں ہیں۔ کیونکہ دوسری جانب کسی بھی غیر مسلم کی لاش سڑنے گلنے سے محفوظ نہیں رہتی۔ اس آیت کے اندر نشانی دکھانے سے متعلق کوئی اور نشانی بھی ہوسکتی ہے لیکن لاش کی نشانی کا بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ مفتی اعظم پاکستان محمد تقی عثمانی صاحب نے اپنے سفرنامہ’ جہ...