نفس کی غلامی
جو انسان دینِ فطرت کے اصولوں اور احکام کی اطاعت و پیروی سے انحراف کر کے نفس کا غلام بن جاتا ہے تو نفس کی خواہشات کی غلامی انھیں گمراہی وضلالت کے آہنی پنجے میں گرفتار کر دیتی ہے۔ اسلام کی احکامات سے دور ہو کر انسان گمراہ اور باغی بن جاتا ہے اور ان کی زندگی خواہشات اور نفس کی پیروی کے نقصانات و مصائب سے ان کے لئے وبالِ جان ہوجاتی ہے۔ اسلام کی بنیاد قرآن و سنت پر ہے- الله کے احکامات سے دور ہو کر انسان گمراہ اور باغی بن جاتا ہے اور ان کی زندگی خواہشات اور نفس کی پیروی کے نقصانات و مصائب سے ان کے لئے وبالِ جان ہوجاتی ہے۔ اسلام ایک ہمہ گیر طریقہء زندگی ہے جو انسانی خیالات اور اعمال کی مکمل رہنمائی کرتا ہے- اسلام کے معنی؛ تابع ہونا یعنی خود کو خدا کی رضا کا تابعدار اور فرمانبردار بنانا ہے۔ لفظ مسلم اسی مخرج سے نکلا ہے جس کے معنی وہ جو تابعدار ہوتا ہے۔ لہٰذا ہر سچا مسلمان خود کو ہر وقت خدا کے سامنے حاضر سمجھتا ہے۔ لہٰذا اﷲ کے احکام کی پیروی کرنے والا مسلمان ہے اور نفس کی پیروی کرنے والا شیطان کے راستہ پر نکل پڑتا ہے۔ تبلیغ اور دعوه کا طریقه قرآن و سنت میں موجود ہے ، ...